اہلسنت یوتھ ونگ تحصیل خانپور کے زیراہتمام سیرت محمدؐ سیمینار 21 نومبر کو منعقد ہو گا

جمعہ 15 نومبر 2019 20:01

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) اہلسنت یوتھ ونگ تحصیل خانپور کے زیراہتمام سیرت محمدؐ سیمینار 21 نومبر کو یہاں مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گا۔ سیمینار میں قائد خیبر پختونخوا علامہ عطا محمد دیشانی خصوصی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر یوتھ ونگ حافظ فیضان الحسینی، تحصیل صدر خان پور عبدالحمید صادق، جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ملک احتشام معاویہ اور بشیر معاویہ نے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمدؐ آخری نبی ہیں، اس کے قیامت تک کسی نبی نے بھی نہیں آنا، نبوت کا دروازہ بند ہو چکا ہے اور جھوٹے نبوت کے دعوے کرنے والے جھوٹے اور مکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں