ڈاکٹر مہیمن کی علمی و سماجی خدمات ہری پور سمیت ہزارہ بھر کیلئے باعث فخر ہیں، صدر پن خیبر پختونخوا سلیم خان

ہفتہ 16 نومبر 2019 20:02

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) ڈاکٹر مھیمن کی علمی و سماجی خدمات نہ صرف ہری پور بلکہ پورے ہزارہ کیلئے باعث فخر ہیں، موصوف نے اپنے ملک کی سماجی و تعلیمی ترقی کیلئے جو کارنامے انجام دیئے ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی ان خدمات کی وجہ سے انہی صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک خیبر پختونخوا کے صدر سلیم خان نے خدیجہ پبلک سکول ملکیار میں ڈاکٹر مہیمن کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں شوکت محمود، ممبر پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی، بشارت عباسی پرنسپل جناح اسلامیہ پبلک سکول، عامر فاروقی پرنسپل خدیجہ انٹرنیشنل پبلک سکول، صداقت اقراء روضہ اطفال، محمد شکیل، پرنسپل سپرٹ پبلک سکول، ملک زاہد فلاح گرومنگ سکول، قاضی سہیل فراق سکولنگ سسٹم، حارث عباسی امریکن لائسی ٹف اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شوکت محمود نے کہا کہ تعلیم و ترقی، عوام کی فلاح و بہبود اور سماجی اور مذہبی ہم آہنگی و یکجہتی کے فروغ میں ڈاکٹر مہیمن کا کردار مثالی ہے، صدارتی ایوارڈ کے حصول پر ہم سب ان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر خدیجہ پبلک سکول کے پرنسپل اور تقریب کے میزبان عامر فاروقی نے کہا کہ ڈاکٹر مہیمن کی سادگی اور انکساری و حسن اخلاق ہم سب کیلئے قابل تقلید نمونہ ہیں، اساتذہ کو ان کے نقش قدم پر چلنا چاہئے تاکہ ہم سب معاشرہ کی فلاح اور ترقی میں اپنے حصہ کا کام کر سکیں۔ اس موقع پر اساتذہ کیلئے تربیتی ورکشاپ کے سلسلہ کو شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے اس موقع پر ڈاکٹر مہیمن کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں