حاجی تنویر قتل کیس ، گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت پر بحث کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر

ہفتہ 16 نومبر 2019 20:02

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) سابق کونسلر حاجی تنویر کے قتل میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت پر بحث مکمل نہیں سکی، عدالت نے 18 نومبر اگلی تاریخ مقرر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چند ہفتہ قبل وی سی تلوکر کے سابق کونسلر حاجی تنویر کو کھلابٹ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کا مقدمہ سابق ناظم عاصم شاہ، مظہر شاہ، شہزاد شاہ اور قیصر سکنان کھلابٹ کے خلاف درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ملزمان نے سیشن کورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر لی جس کی آخری تاریخ پیشی پر ملزم عاصم شاہ فرار ہو گیا جبکہ دیگر تینوں ملزمان کو بعد از جسمانی ریمانڈ عدالت نے جیل بھجوا دیا جن کی درخواست ضمانتیں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں دائر کی گئیں جن پر ہفتہ کے روز بحث متوقع تھی تاہم مدعی کے وکیل کی غیرحاضری کے باعث درخواست ضمانتوں پر بحث مکمل نہ سکی اور عدالت نے اگلی تاریخ سوموار 18 نومبر مقرر کر دی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں