ڈپٹی کمشنر ہری پور کا میلم میں پل سے ملحقہ گڑھے کا دورہ، گڑھا بند کرنے کی ہدایت

جمعرات 21 نومبر 2019 12:39

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سے دفتری اوقات میں سائلین نے ملاقات کی اور شکایت کی کہ ویلج کونسل میلم کی حدود میں ترقیاتی سکیم کا کام مکمل نہیں ہوا اور پل کے ساتھ ملحقہ گڑھے میں لوگ کچرا پھینک رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے سائلین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ خود موقع ملاحظہ کریں گے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ہری پور نے اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کے ہمراہ میلم میں شکایت کی جگہ کا دورہ کیا اور موقع پر لوکل گورنمنٹ اور ٹی ایم اے کے افسران کو فوری طور پر طلب کیا اور کچرا اٹھا کر گڑھا بند کر نے اور فوری کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور کے اقدام کو اہل علاقہ نے سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، کوتاہی برتنے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں