شمالی وزیرستان میںشہیدہونے والے سپاہی جوادخان فوجی اعزازکے ساتھ آبائی قبرستان میںسپردخاک

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:41

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) شمالی وزیرستان میںشہیدہونے والے سپاہی جوادخان کوپورے فوجی اعزازکے ساتھ آبائی قبرستان میںسپردخاک کردیاگیا۔

(جاری ہے)

جوڑاں پنڈ کارہائشی نوجوان جوادخان ولداسلم خان شمالی وزیرستان میںجام شہادت نوش کرگیاجسکے جسدخاکی کوجمعرات کی شب آبائی گاؤںجوڑاں پنڈپہنچایاگیاجمعہ کے روز دن دس بجے شہیدنوجوان جواد خان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اسے آبائی قبرستان میں پورے قومی اعزازکے ساتھ سپردخاک کردیاگیااس موقع پرپاک آرمی کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دینے کیساتھ شہید نوجوان کی قبرپر پھولوںکی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں