ہری پور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام منشیات سے آگاہی مہم اور واک کا انعقاد

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:41

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) ہری پور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام منشیات سے آگاہی مہم اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ نوجوانوں کو اس لعنت سے چھٹکارا دلانے کے لیے سب نے مل کر کام کرنا ہے۔ واک کی قیادت اسسٹنٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول عثمان شہزاد نے کی انسپکٹر یاسر خان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

عثمان شہزاد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا قرآن میں اللہ نے خود کشی کی سزا بیان کی ہے کیونکہ زندگی اور جسم اللہ کی امانت ہے اس کو ختم کرنے اور نقصان پہنچانے والا سزا کا مستحق ہے اس کے لیے سزا مقرر ہے ۔انہوں نے کہا ہے اٹھارویں ترمیم کے بعد منشیات کنٹرول کا اضافی چارج بھی صوبے کو دیا گیا ہے اور یہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے بہت جلد ہم پولیس کی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کر سکیں گے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں