ْایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی ڈینگی کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت اور متعلقہ افسران کے ساتھ میٹنگ

جمعہ 24 جنوری 2020 12:55

ْایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی ڈینگی کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت اور متعلقہ افسران کے ساتھ میٹنگ
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت اور متعلقہ افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا، ڈینگی ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ندیم ناصرکی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بیدالله شاہ کی زیر صدارت ڈینگی کی روک تھام کے حوالہ سے میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ہری پور، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او، محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے شرکاء کو کوآرڈینیٹر محکمہ صحت ہری پور نے ڈینگی پروگرام کے حوالہ سے مکمل بریفنگ دی۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ڈینگی ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی کی روک تھام کے حوالہ سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں