تربیلا جھیل میں کشتیوں کے اوپر مال مویشی لانے اور لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی

جمعہ 14 فروری 2020 23:25

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) تربیلا جھیل میں کشتیوں کے اوپر مال مویشی لانے اور لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل غازی عدنان ابرار کی سربراہی میں تربیلا جھیل کے حوالہ سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں کشتیوں کے اوپر مویشی لانے اور لے جانے پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ سفر کرنے والے مسافروں کیلئے حفاظتی انتظامات اور لائف جیکٹس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں ڈی ایس پی غازی راجہ بختیار، تحصیلدار غازی لائق محمد، اے ڈی ماہی پروری خالد خان، ایس ایچ او تھانہ غازی اسحاق خان و دیگر اداروں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں