ہری پور پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاری گرفتار کر لئے

جمعہ 14 فروری 2020 23:32

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) ہری پور پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں میں 6 اشتہاری گرفتار کر لئے۔ ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد الله (پی ایس پی) کی ہدایت پر ہری پور پولیس نے جرائم کے خاتمہ کیلئے سرگرم مختلف مقدمات میں مطلوب 6 مجرمان اشتہاریوں سمیت دیگر جرائم پیشہ کو افراد کو گرفتار کر لیا۔

13 فروری 2020ء کو ضلع ہری پور کے مختلف تھانہ جات میں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ زنیاں کی گئیں، تھانہ سرائے صالح پولیس نے مقدمہ علت 963 جرم 379/411/34 اور دیگر دو مقدمات میں مطلوب مجرمان زاہد ولد اقبال، عمر ولد میر افضل ساکنان کالو میرا، ساجد اور ماجد پسران صفدر خان سکنہ دوبندی اور راشد ولد محمد انور سکنہ میرا علی خان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

دیگر کارروائیوں کے دوران مختلف اشخاص کے قبضہ سے تین عدد پستول، ایک رائفل اور مختلف بور کے 35 کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کئے گے۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے ایک کلو 320 گرام چرس بھی برآمد کی گئی، ناقص سیکورٹی انتظامات پر 7 افراد کے خلاف سیکورٹی ایکٹ اور ہوائی فائرنگ کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمات درج ہوئے۔ غفلت و بے احتیاطی کا مظاہرہ کرنے والے پانچ ڈرائیوروں کے خلاف زیر دفعہ 279 کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں