خانپور میں تین روزہ فیملی فیسٹیول منعقد کروانے پر ضلعی انتظامیہ کے افسران خراج تحسین کے مستحق ہیں، کمشنر ہزارہ

پیر 17 فروری 2020 22:19

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ سیاحت و ثقافت کے فروغ کیلئے خانپور میں پہلی بار قومی سطح کا تین روزہ فیملی فیسٹیول منعقد کروانے پر ڈپٹی کمشنر ہری پور اور ضلعی انتظامیہ کے افسران خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے خان پور سیاحتی میلہ کا انعقاد کیا جس کی بدولت اس ثقافتی و سیاحتی پروگرام کو پورے ملک میں پذیرائی ملی ہے اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وہ خان پور میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام تین روزہ سیاحتی میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ کمشنر ہزارہ نے مزید کہا کہ اس طرح کے مزید پروگرام بھی پورے ہزارہ ڈویژن میں منعقد کئے جائیں گے تاکہ لوگوں کو تفریح کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ اس موقع پر کمشنر ہزارہ نے میلہ میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور آخر میںکمشنر ہزارہ نے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور آرگنائزر کو شیلڈ پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور نے کمشنر ہزارہ کو شیلڈ پیش کی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں