ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء دو سینئر وکلاء کے انتقال پر سوگ مناتے ہوئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے

پیر 17 فروری 2020 22:19

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) دو سینئر وکلاء کے انتقال پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے عدالتی امور کے سلسلہ میں عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ (آج) منگل کو تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہری پور کے دو سینئر وکلاء میاں طاہر حسین ایڈووکیٹ اور واجد حسین شاہ ایڈووکیٹ کی ناگہانی وفات پر ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے سوموار کو مکمل سوک منایا اور کوئی بھی وکیل کسی عدالتی امور کے سلسلہ میں پیش نہیں ہوا۔ (آج) منگل کو دونوں وکلاء کی یاد میں ڈسٹرکٹ بار ہال میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ہری پور سمیت دیگر اضلاع سے بھی وکلاء شرکت کریں گے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں