ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا، مہم 19 فروری تک جاری رہے گی

پیر 17 فروری 2020 22:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا، مہم 19 فروری تک جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر ضلع ہری پور میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیو مہم 19 فروری تک تک جاری رہے گی جس کے دوران پولیو ٹیمیں گھر، گھر جا کر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائیں گی جبکہ پولیو ٹیموں کو سیکورٹی کیلئے پولیس کے جوان ان کے ہمراہ فرائض سرانجام دیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر آنے والی نسلوں کو اس موذی بیماری سے بچائیں اور پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں جبکہ کسی قسم کی شکایت کی صورت میں ڈسٹرکٹ کنٹرول روم نمبر 0995920204 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں