غازی کے علاقہ پہائی میں چوری کی واردات، ڈاکو نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے

جمعرات 20 فروری 2020 17:48

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) غازی کے علاقہ پہائی کے حاجی خورشید نامی شخص کے گھر نقاب پوش ڈاکو رات کی تاریکی میں گھس آئے، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے نقدی اور طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیاء لے اڑے۔

(جاری ہے)

گذشتہ شب تھانہ غازی کی حدود پہائی گائوں کے رہائشی حاجی خورشید کے گھر چھ مسلح نقاب پوش ڈاکو گھس آئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر نقدی، طلائی زیورات اور دیگر اشیاء لوٹ لی، غازی کے علاقہ میں آئے روز چوری کی وارداتوں پر اہلیان علاقہ نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پولیس گشت میں اضافہ پر زور دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں