گاربا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے والا محکمہ جنگلات کا گارڈ دھوئیں سے دم گھنٹے کے باعث جاں بحق ہو گیا

جمعرات 20 فروری 2020 17:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ناڑہ کے گائوں گاربا میں جنگلات کو آگ لگ گئی، آگ بجھانے کیلئے جانے والا محکمہ جنگلات کا فارسٹ گارڈ دھوئیں سے دم گھنٹے کے باعث جاں بحق ہو گیا جس کی نعش ہسپتال پہنچا دی گئی جہاں سے نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ تھانہ ناڑہ کی حدود گاربا میں اچانک پہاری پر واقعہ جنگل کو آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ بجھانے کیلئے موقع پر پہنچ گئے۔ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران محکمہ جنگلات کا ایک فارسٹ گارڈ ملک امان ولد محمد زمان سکنہ جبری دھویں سے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او ناڑہ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے جاں بحق فارسٹ گارڈ کی نعش ہسپتال پہنچائی جہاں سے نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق جنگل کو لگی آگ رات گئے تک نہ بجھائی جا سکی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں