سینئر صحافی محمودالرحمن کا جواں سالہ بھتیجا کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا

جمعرات 20 فروری 2020 23:47

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) سینئر صحافی محمودالرحمن کا جواں سالہ بھتیجا کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا، متوفی کو آبائی علاقہ لنگڑیال میں سپردخاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور پریس کلب کے رابطہ سیکرٹری اور سینئر صحافی محمودالرحمن کا بھیتجا عقیل الرحمن کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

متوفی کو آبائی علاقہ لنگڑیال میں نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں صدر ہری پور پریس کلب ملک فیصل اقبال خان، جنرل سیکرٹری حافظ جاویدالحق، سینئر نائب صدر عرفان مبارک، چیرمین ذاکر تنولی، وقاص احمد وکی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر بختیار خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ہری پور نیئر عباس جعفری کے علاوہ صحافیوں، سیاسی جماعتوں کے قائدین اور علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں