کانگڑہ بائی پاس کے قریب پل سے تحصیل غازی جھامرہ کے رہائشی ضعیف العمر شخص کی نعش برآمد

جمعرات 20 فروری 2020 23:47

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) کانگڑہ بائی پاس کے قریب پل سے تحصیل غازی جھامرہ کے رہائشی ضعیف العمر شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ نجیب الله کی حدود کانگڑہ بائی پاس کے قریب واقع پل کے نیچے سے تحصیل غازی محلہ شیں گلی گائوں گاڑ جھامرہ کے رہائشی ضعیف العمر شخص عبدالقیوم عرف جیا کی نعش ملی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ کوٹ نجیب الله کی پولیس نے موقع پر پہنچ کے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے کوٹ نجیب الله ہسپتال منتقل کر دیا اور نعش کی شناخت کیلئے سوشل میڈیا پر تشہیر کی گئی جس پر عبدالقیوم کی شناخت ہو گئی۔ پولیس نے عبدالقیوم کے ورثاء سے رابطہ کر کے ضابطہ کی کارروائی پوری کرتے ہوئے نعش کو ورثاء کے حوالہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں