ہری پور کی ماڈل کورٹ نے قتل کیس کے چار ملزمان کو بری کر دیا

جمعہ 21 فروری 2020 17:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) ہری پور کی ماڈل کورٹ نے تھانہ غازی کے علاقہ جھامرہ کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چار نامزد ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا۔ ملزمان کی جانب سے ولید امین خان اور سید مدثر نقوی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پانچ سال قبل تھانہ غازی کے علاقہ جھامرہ میں یاسر عرفان کو قتل کر دیا گیا تھا جس کی دعویداری مطلوب، سلیمان، عبدالرحمن اور امجد پر کی گئی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا تھا۔ مقدمہ بعد ازاں عدالت میں زیر سماعت رہا۔ ماڈل کورٹ کے معزز جج نے دلائل سننے کے بعد چاروں ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں