ہری پور پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، موٹر سائیکل چوری کر کے سپیئر پارٹس فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار

جمعہ 21 فروری 2020 18:52

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کر کے سپیئر پارٹس فروخت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد الله کے احکامات پر ہری پور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف منظم کاروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تین مجرمان اشتہاری گرفتار کر لئے۔

تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ علت 1286 جرم 324/452/383/511 میں مطلوب مجرم اشتہاری وقار احمد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

دیگر کارروائیوں کے دوران تھانہ صدر پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری مبشر محمود کو بھی گرفتار کیا، تھانہ سٹی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کر کے سپینئر پارٹس فروخت کرنے والے دو رکنی گروہ کے ملزمان ارمان سکنہ رحمانیہ روڈ اور زبیر سکنہ سنٹرل جیل کو گرفتار کر کے دو عدد موٹر سائیکل اور سپئر پارٹس بھی برآمد کر لئے، ملزمان کے خلاف زیر دفعات 34/411 مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 4 کلو 760 گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔

ناقص سیکورٹی انتظامات پر دو دکان مالکان کے خلاف سیکورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں