آئی جی خیبر پختونخوا نے ہری پور اور بٹگرام کے ڈی پی اوز تبدیل کر دیئے

ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہدالله لکی مروت ، ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوف قیصرانی اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ تعینات

جمعہ 21 فروری 2020 23:31

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) آئی جی خیبر پختونخوا نے ہزارہ کے دو اضلاع ہری پور اور بٹگرام کے ڈی پی اوز تبدیل کر دیئے، نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ثناء الله عباسی نے ہزارہ ڈویژن کے دو اضلاع ہری پور اور بٹگرام کے ڈی پی اوز تبدیل کر دیئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور ڈاکٹر زاہدالله کو ہری پور سے تبدیل کر کے ڈی پی او لکی مروت اور ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی کو تبدیل کر کے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او سوات سید اشفاق انور کو ہری پور ضلع کا نیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور طارق سہیل کو اے آئی جی ویلفئیر سی پی او سے نیا ڈی پی او بٹگرام تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔ علاوہ ازیں متعدد گریڈ 20، 19، 18 اور 17 کے پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں