ہری پور پولیس کے انسپکٹر مسعود خان کی آپریشنل کمانڈو II کے اجتماعی مقابلوں میں پہلی پوزیشن

ہفتہ 22 فروری 2020 22:58

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) ہری پور پولیس کے انسپکٹر مسعود خان نے آپریشنل کمانڈو II کے اجتماعی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہری پور پولیس سے تعلق رکھنے والے انسپکٹر مسعود خان نے مختلف کورسوں اور ٹریننگ کے دوران ہونے والے مقابلوں میں پہلی پوزیشن لے کر ہری پور پولیس کا نام روشن کرنے کے ساتھ ضلع ہری پور اور اپنے والدین کا نام بھی روشن کیا ۔ ایڈیشنل آئی جی محمد نعیم صوبہ خیبر پختونخوا نے مسعود خان کو اعلیٰ کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے سرٹیفکیٹ اور تعریفی اسناد دیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں