ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے ڈاکٹر زاہد الله کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ہفتہ 22 فروری 2020 23:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے ڈاکٹر زاہد الله کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہری پور پولیس کی جانب سے تبدیل ہونے والے ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد الله کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن (ر) ندیم ناصر، ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور آصف گوہر خان، جملہ سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت دفتر شعبہ جات کے افسران پولیس نے شرکت کی۔

ڈاکٹر زاہد الله نے ہری پور تعیناتی کو اپنی سروس کا بہترین حصہ قرار دیا اور ضلع ہری پور میں فرائض سر انجام دینے والے جملہ پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا اور ہری پور کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر زاہد الله نے تمام افسران کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر افسران پولیس نے ڈی پی او ڈاکٹر زاہد الله کو تحائف پیش کئے اور ان کی اعلیٰ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں