اے اے سی ریوینو کا غازی کا دورہ، زمین کی حد بندی کروا کر فریقین کے درمیان تنازعہ حل کر دیا

ہفتہ 22 فروری 2020 23:19

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینو نے ہفتہ کو غازی کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور ندیم ناصر کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور قمر ضیاء ملک نے تحصیل غازی کے رہائشیوں کی درخواست پر گرداور سرکل اور پٹواری حلقہ کے ہمراہ بھرواسا میں موقع ملاحظہ کیا اور اپنی موجودگی میں زمین کی حد بندی کروائی اور فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ حل کروا دیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ہری پور حسن احسان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون ہری پور علی شیر خان خلیل نے مختلف درخواستوں پر روشن آباد ٹی آئی پی اور بگڑہ نمبر دو کے مقامات پر پٹواری حلقہ کے ہمراہ موقع ملاحظہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں سکول کے بچوں کی گاڑیوں میں غیر قانونی سی این جی کٹ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں