ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سٹاف نرس کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی

پیر 24 فروری 2020 23:22

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبانہ محسود نے سرکاری ہسپتال کی سٹاف نرس کو قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ مدعی کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ عبدالرزاق چغتائی نے مقدمہ کی پیروی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 26 اپریل2019ء کو ملزم حق نواز ولد زردار خان ساکنہ بابو محلہ نے اپنی شریک حیات و سٹاف نرس مسرت بی بی پر پہلے تشدد کیا، بعد ازاں اسے بڑی بے دردی سے قتل کر کے نعش کمرہ میں بند کر دی تھی۔

بعد ازاں ملزم نے اس قتل سے جان چھڑانے کی کوشش کی مگر پولیس نے شریک حیات کے قتل میں ملوث خاوند حق نواز کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں ملزم نے درخواست ضمانت دائر کی جس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبانہ محسود نے کی۔ ملزم اور مدعی کے وکلاء کی بحث کے بعد عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں