اے اے سی ریونیو قمر ضیاء ملک کا گورنمنٹ ہائی سکول جبری اور گورنمنٹ پرائمری سکول کومل پائیں کا اچانک دورہ

متعلقہ عملہ کو بچوں کے تعلیمی معیار کو بہتر کرنے سمیت درپیش مسائل کے حل کیلئے ضروری ہدایات دیں

جمعرات 27 فروری 2020 19:05

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن ندیم ناصر کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو قمر ضیاء ملک نے گورنمنٹ ہائی سکول جبری اور گورنمنٹ پرائمری سکول کومل پائیں کا اچانک دورہ کیا اور متعلقہ عملہ کو بچوں کے تعلیمی معیار کو بہتر کرنے، درپیش مسائل کے حل کیلئے ضروری ہدایات دیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عبدالواجد نے مختلف ترقیاتی منصوبوں، سکولوں، پٹوار خانوں اور بازاروں کا دورہ کیا اور اس دوران جاری سکیموں سکولوں اور پٹوار خانوں کے اہلکاروں اور متعلقہ عملہ کو ضروری ہدایات دیں جبکہ دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

ضلعی حکومت کی طرف سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات کیلئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور قمر ضیاء ملک نے پٹواری حلقہ کے ہمراہ کومل پائیںکے رہائشیوں کی درخواست پر موقع ملاحظہ کیا تاکہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور زمین کی حد بندی کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل خانپور ڈاکٹر عادل ایوب نے تحصیل خانپور کی مختلف ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا اور اس موقع پر تمام رجسٹر اور حاضری ریکارڈ کے ساتھ سٹاک کی چیکنگ کی اور عملہ کو عوام الناس کو سہولیات دینے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

بعد ازاں خانپور ڈیم کے کنارے واقع بدھ مت کے تاریخی ورثہ بھمالہ کا دورہ کیا گیا، ان کے ہمراہ بیرون ملک سے آئے وفد نے بھی بھمالہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور ندیم ناصرکی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون ہری پور علی شیر خان خلیل نے گذشتہ شب مختلف ٹائر دکانوں کباڑ خانوں کا معائنہ کیا اور ڈینگی کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں ہدایات جاری کیں، اس کے علاوہ مختلف بازاروں کا بھی دورہ کیا اور آئس کریم بنانے والی فیکٹری کو غیر معیاری اشیاء استعمال کرنے پر سیل کر دیا۔ سکول ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی سی این جی کٹ استعمال کرنے والے گاڑیوں کے مالکان خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں