نامعلوم چوروں نے واپڈاتربیلا ڈیم کے پٹواری کے گھر کا صفایا کر دیا

جمعرات 27 فروری 2020 19:25

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) تحصیل غازی میں چوری کی واردات، نامعلوم چوروں نے واپڈاتربیلا ڈیم کے پٹواری کے گھر کا صفایا کر دیا۔ چھ تولہ طلائی زیوارت ، ایل سی ڈی، ایک عدد پستول، چار عد د نئے سی سی ٹی وی کیمرے و دیگر گھریلو اشیاء چوری کر کے لے گئے۔ تربیلا غازی میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئے وارداتوں سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل غازی کے موضع عیسی ماڈل ویلج کے ساتھ ملحقہ آبادی میں رہائش پذیر واپڈا تربیلا کے پٹواری منصور اکبر عرف شہزاد جو گذشتہ روز اپنی فیملی کے ہمراہ صوبڑہ سٹی میں گیا ہو ا تھا کہ نامعلوم چوروں نے گھر کے کمروںکے تالے وکنڈے کاٹ کر داخل ہوئے اور گھر میں موجود چھ تولہ طلائی زیوارت ، 32incایل سی ڈی، کیری ڈبہ کے کاغذات، ایک عدد 30بور پستول ،گھر میں نصب کرنے کے لئے لاجانے والے چار نئے سی سی ٹی وی کیمرے ، کمبل، کپڑے و دیگر گھریلو اشیاء چوری کر لے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اکبر منصور عرف شہزاد پٹواری نے تھانہ غازی میں چوری کی رپورٹ درج کروا دی ہے۔تربیلا غازی میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے سے علاقہ میں خوف و ہراس کی فضاء میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سات روز تربیلا غازی کے موضع پہائی میں حاجی منظور کے گھر پر ہونے والی لاکھوں روپے مالیت کی ڈکیتی کی واردات کا پولیس اب تک سراغ لگنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام میںاپنے آپ کو عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں