صوبائی وزیرتعلیم اکبرایوب خان کا سینئرصحافی محمودالرحمان کے جواں سال بھتیجے کی وفات پرگہرے رنج و غم اوردلی دکھ و افسوس کا اظہار

جمعرات 27 فروری 2020 23:02

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) صوبائی وزیرتعلیم اکبرایوب خان نے ہری پور پریس کلب کے فوکل پرسن و سینئرصحافی محمودالرحمان کے جواں سال بھتیجے عقیل الرحمان کی وفات پرگہرے رنج و غم اوردلی دکھ و افسوس کا اظہارکرتے ہوئے متوفی کی مغفرت و درجات کی بلندی جب کہ جملہ پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعاکی۔گذشتہ روزسابق ناظم فیصل خان ترک ودیگرکے ہمراہ سینئرصحافی محمودالرحمان کے آفس میں صوبائی وزیرتعلیم اکبرایوب خان نے 18سالہ عقیل الرحمان کی ناگہانی وفات کولواحقین وسوگواران کے لیے گہراصدمہ قراردیتے ہوئے کہاکہ ایسے دردناک واندوہناک سانحات والدین و دیگراہلخانہ کے لیے قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہوتے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو یہ بڑاصدمہ صبرواستقامت سے جھیلنے کی توفیق جب کہ متوفی کو اپنی خاص جواررحمت میں جگہ عطاء فرمائے ادھر ہری پورچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق صدر سید صفدرزمان شاہ ،جامعہ ہریپورکے شعبہ علوم اسلامیہ و دینیہ کے سربراہ ڈاکٹر مھیمن،چیف آفیسر بلدیہ ہریپورسید سکندر منصور شاہ،پرائیویٹ سکولزریگولیٹری اتھارٹی کے ممبر شوکت محمود ،خاتون تعلیمی آفیسر عذرا آفریدی ،ایس ایس ٹی ریٹائرڈ شفقت محمود،سماجی شخصیت قاضی زاہد اقبال ،خاتون تعلیمی آفیسر عذرا آفریدی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پورکے سابق پرنسپل پروفیسر شاہجان خان ،پروفیسر طارق محمود لیکچرر غلام ربانی لودھی کاروباری شخصیت فیاض خان ،جہانگیر اوردیگر نے صحافی محمودالرحمن اور طارق زمان کے بھتیجے اور خاورزمان کے کزن کی وفات پر دلی دکھ اور انج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت وبخشش ا ور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور ان کے جملہ پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں