اے اے سی کی جانب سے ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ کی ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر بھاری جرمانے

جمعرات 27 فروری 2020 23:58

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے گذشتہ رات مختلف بازاروں کا دورہ کر کے ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ کی ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر بھاری جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II ہری پور ڈاکٹر عبدالواجد نے گذشتہ شب مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور اپنے دورہ کے دوران مختلف ہوٹل اور فاسٹ فوڈ کی دوکانوں کا معائنہ کیا، غیر معیاری اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے ناجائز منافع حاصل کرنے والے دکانداروں اور قانون کی پاسداری نہ کرنے والوںکے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں