عوام حکومتی ہدایات پر عمل کر کے کورونا وائرس کو شکست دیں، غیر ضروری میل جول نقصان دہ ہو سکتا ہے، ٹی ایم او ہری پور

بدھ 8 اپریل 2020 23:22

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) تحصیل میونسپل آفیسر ہری پور محمد یاسر نے کہا ہے کہ عوام حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کورونا وائرس کو شکست دیں، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکل کر اپنی اور اپنے خاندان کی صحت کی حفاظت کریں، اس کے علاوہ غیر ضروری میل جول بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ وہ بدھ کو سبزی منڈی میں لگائے جانے والے جراثیم کش گیٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں آنے والے افراد اس گیٹ کو استعمال کریں تاکہ وہ جراثیموں سے محفوظ رہ سکیں، لوگوں کو چاہئے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے انتظامیہ کی طرف سے دی جانے والی سہولیات سے مستفید ہوں، ہم سب نے ملکر کرونا کو شکست دینا ہے، اگلے ایک دو روز تک ہری پور ڈی ایچ کیو میں بھی چراثیم کش گیٹ لگا دیا جائے گا تاکہ ہسپتال میں آنے والے مریض اور افراد جراثیموں سے محفوظ بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں