ڈینگی کے ممکنہ خطرہ سے بچاؤ کے لئے سرکاری عمارتوں،مساجد،گلی کوچوں میں پانی ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد

جمعہ 7 اگست 2020 16:56

ڈینگی کے ممکنہ خطرہ سے بچاؤ کے لئے سرکاری عمارتوں،مساجد،گلی کوچوں میں پانی ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) ہری پور کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر کو ڈینگی وائرس کے ممکنہ خطرے سے سے بچاؤ کے لیے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات ، گھرو ں،سرکاری عمارتوں، مساجد ، امام بارگاہوں اور گلی کوچوں وغیرہ میں کھلے ٹینکو ں،بر تنو ں،اور ٹائر وں وغیرہ میں پا نی ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جو ایک ماہ تک برقرار رہے گی اس بارے میں با قاعدہ حکم نا مہ ڈپٹی کمشنر ہر ی پور کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں اس پابندی کی خلاف ورزی پر سخت قانونی سزا کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں