سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والاملزم گرفتار

جمعہ 7 اگست 2020 19:17

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) سٹی پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے تھانہ سٹی ہری پور کی حدود مراد باد کے رہائشی ابراہیم خان ولد خان بادشاہ سکنہ مراد آباد جو کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرتا تھا کو ٹریس کرکے گرفتار کیااور قبضہ سے 1 عدد کلاشنکوف برآمدکرکے تھانہ سٹی ہری پور میں اسلحہ آرڈینس کے تحت مقدمہ درج کرلیا-ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور نے جملہ ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے اشخاص کے خلاف سخت قانونی کروائی عمل میں لائی جائے -عوام الناس کے نام پیٖغام میں کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنا قانوناً جرم ہے -اگر کوئی شخص یا اشخاص اس فعل میںپایاگیاتو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں