عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کرنا ہماری اولین ترجیج ہے ،ارشد ایوب خان

جمعہ 7 اگست 2020 19:17

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) رکن صوبائی اسمبلی وچیئرمین ڈیڈک کمیٹی ارشد ایوب خان نے کہاہے کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ہم اس روایتی سیاست کے علمبردار نہیں جو چل کر آپ کے پاس آئیں لیکن اس کے بعد جب آپ کو اپنے مسائل کے حل کے لیے ان کی ضرورت درپیش ہو تو وہ آپ کو ملنا تو درکنار آپ کو دکھائی بھی نہ دیں۔

(جاری ہے)

اب ایسا ہرگز نہیں ہوگا،میںہر جگہ ہر گاؤں میں عام عوام کے بیج جاکر مسائل سن رہا ہوں تاکہ ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔ان خیالات کااظہاراُنہوںنے یونین کونسل مسلم آباد کے گاؤں ماری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ارشد ایوب خان کا کہنا تھاتحریک انصاف کی مرکزی وصوبائی حکومت کامنشورہی عام عوام کے مسائل کوحل کرناہے جس کے لیے وزیراعظم عمران خان اوراُن کی ٹیم دن رات محنت کررہی ہے اس موقع پراُنھوںنے گاؤں ماری کے لیے 15 لاکھ اور 2 عدد پانی کے بور کا بھی اعلان کیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں