ہری پور ،ضلع بھر کو ڈینگی وائرس کے ممکنہ خطرے سے بچاؤ کیلئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت پا نی ذخیرہ کرنے پر پابندی

جمعہ 7 اگست 2020 21:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) ہری پور کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر کو ڈینگی وائرس کے ممکنہ خطرے سے بچاؤ کے لیے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات ، گھرو ں،سرکاری عمارتوں، مساجد ، امام بارگاہوں اور گلی کوچوں وغیرہ میں کھلی ٹینکیوں،بر تنو ں،اور ٹائر وں وغیرہ میں پا نی ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جو ایک ماہ تک برقرار رہے گی اس بارے میں با قاعدہ حکم نا مہ ڈپٹی کمشنر ہر ی پور کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں اس پابندی کی خلاف ورزی پر سخت قانونی سزا کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں