تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 19 فٹ تک کم ہو گئی

بدھ 14 اکتوبر 2020 17:58

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2020ء) : تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میںکمی، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 19 فٹ تک کم ہو گئی۔ پانی کی کمی سے تربیلا بجلی گھر کے پانچ پیداواری یونٹ بند، بجلی کی پیداوار میں کمی آگئی۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں کمی آگئی ہے۔

جس کی وجہ سے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1531 فٹ پر آگئی ہے۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کا 19 فٹ تک کم ہو گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد 42 ہزار چار سو کیوسک ہو گئی ہے۔ جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج 58 ہزار کیوسک کر دیاگیا ہے۔ ڈیلی رپورٹ کے مطابق تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی مو جودہ صورت حال کے حوالے سے بتایا گیا کہ بجلی گھر کے بارہ پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ پانچ پیداواری یونٹ بند ہے۔ جس کی وجہ سے ببجلی کی پیداوار میں مزید کمی آگئی ہے۔ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار ایک ہزار چار سو پنددہ میگاواٹ ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں