ضلع بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران38 نئے مریضوں میں کوروناوائرس کی تصدیق

جمعہ 20 نومبر 2020 19:06

ہری پور۔20نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20نومبر2020ء) :ضلع بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران38 نئے مریضوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی تفصیلات کے مطابق ضلع بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران 38 نئے مریضوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ڈاکٹرایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹرحسنین رضاترابی کاکہناہے کہ متاثرہ مریضوں کاتعلق کھلابٹ،جٹی پنڈ،پنیاں،نوردی،اعوان کالونی،کالوپنڈ،خانپور،سرائے نعمت خان،کچھی،موہڑہ ممدو،ریلورسٹیشن،نیلوراورسنٹرل جیل روڈسے ہے کروناوائرس کی وباء دوبارہ سراُٹھارہی ہے لہذاعوام احتیاطی تدابیراختیارکریں اورحکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے سماجی فاصلہ رکھیں،رش والی جگہوں پرجانے سے گریزکریں تاکہ کروناکے دوبارہ بڑھتے ہوئے کیسزکوروکاجاسکے۔


متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں