تحصیلدارایبٹ آبادحسرت خان کی خوشدامن اورسابقہ ممبرضلع کونسل ساجدہ حسرت خان کی والدہ کوآبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا

جمعہ 20 نومبر 2020 19:12

ہری پور۔20نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20نومبر2020ء):تحصیلدارایبٹ آبادحسرت خان کی خوشدامن اورسابقہ ممبرضلع کونسل ساجدہ حسرت خان کی والدہ کوآبائی قبرستان پانڈک میں سپردخاک کردیاگیاجن کی نمازجنازہ پانڈک کے قبرستان میں اداکی گئی جس میں سیاسی سماجی مذہبی وکاروباری شخصیات،سرکاری افسران،سابقہ ممبران ضلع تحصیل یونین اور ویلج کونسلزسمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرحومہ کوجنازہ ادائیگی کے بعدمقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ادھر سماجی اداروں ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل،سنگی ترقیاتی فاؤندیشن،ہدف فاؤنڈیشن،ڈسٹرکٹ کمیشن آن اسٹیٹس فار ویمن،آواز ڈسٹرکٹ فورم سمیت دیگر نے خاتون سماجی کارکن ساجدہ حسرت خان سے ان کی والدہ کی وفات پر دلی دکھ اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت وبلندی درجات اور ان کے جملہ پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔



ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں