صحافیوں کی مثبت تنقید پولیس کے لیے اصلاح کاباعث ہے،ڈی پی اوکاشف ذوالفقارکی صحافیوں سے گفتگو

منگل 24 نومبر 2020 18:43

ہری پور۔24نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24نومبر2020ء) :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کاشف ذوالفقارنے کہاہے کہ کم نفری اورمحدودوسائل کے باوجودبھی جرائم کوکنٹرول کرکے ضلع کرامن کاگہوارہ بنائیں گے پولیس اورمیڈیاکاچولی دامن کاساتھ ہے،صحافیوں کی مثبت تنقید پولیس کے لیے اصلاح کاباعث ہے عوام کے پولیس کے حوالے سے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کاسلسلہ جاری ہے علاوہ ازیں تقریباتمام مکتبہ فکروکلاء،صحافیوں،علمائے کرام اورتاجروں سے ملاقات کرچکاہوں جس کے بعدپبلک لیزان کونسلز کوایکٹوکرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیرپولیس کاجرائم پرقابوپاناممکن نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقارنے ہری پورپریس کلب کے دورے کے موقع پرعہدیداران اورممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈی پی اوکاشف ذوالفقارنے کہا کہ پریس کلب کے تعاون سے ہری پور کو ایک مثالی ضلع بنائینگے اپنی تعیناتی کے ساتھ ہی ہوائی فائرنگ،منشیات فروشوں اوردیگرجرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا تھااس موقع پرصدرپریس کلب ملک فیصل اقبال خان،جنرل سیکرٹری حافظ جاویدالحق،چیرمین ذاکرتنولی،سینئر نائب صدر عرفان مبارک،وقاص احمد وکی نے ڈی پی اوکوشہرکے حوالے سے مسائل سے بھی آگاہ کیاجس پرڈی پی اونے اُنھیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں