ضلع بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے آٹھ مریض صحت یاب ہوگئے

منگل 24 نومبر 2020 23:07

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2020ء): ضلع بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے آٹھ مریض صحت یاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے آٹھ مریض صحت یاب ہوگئے ڈاکٹرایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹرحسنین رضاترابی کاکہناہے کہ کروناوائرس کے متعدد ٹیسٹوں کارزلٹ آناابھی باقی ہے اٴْنھوں نے کہاہے کہ کروناوائرس کی وبائ دوبارہ سراٴْٹھارہی ہے لہذاعوام احتیاطی تدابیراختیارکریں اورحکومت کی جانب سے جاری ایس اوپیزپرعملدرآمدکرتے ہوئے سماجی فاصلہ رکھیں،رش والی جگہوں پرجانے سے گریزکریں تاکہ کروناکے دوبارہ بڑھتے ہوئے کیسزکوروکاجاسکے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں