فوڈ اتھارٹی ٹیم کے مین بازار ہری پور کی قصاب دکانوں کے معائنے، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے قصابوں پر جرمانے

منگل 12 جنوری 2021 11:27

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2021ء) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ہری پور کے فوڈ سیفٹی آفیسرز مجید احمد اور مریم عرفان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر حبیب کی ہدایت پر مین بازار کی مختلف قصاب دکانوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سب کو ہدایت نامے اور لائسنس نوٹسز جاری کئے۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی ہری پور کیٹیم نے مختلف بیکریوں کا فالو اپ کیا جو ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہی تھیں، انہیں وارننگ سمیت ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کئے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر حبیب نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ہری پور میں بہت اچھا کام کر رہی ہے، انشا اللہ بہت جلد ہم کاروباری حضرات کے ساتھ مل کر عوام کو مکمل صاف و شفاف اور معیاری خوراک فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں