خانپور کے علاقے درہ سے ملحقہ پہاڑوں پراچانک آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو1122نے چارگھنٹے کے آپریشن کے بعدآگ پرقابوپالیا

منگل 16 فروری 2021 23:38

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2021ء) : خانپور کے علاقے درہ سے ملحقہ پہاڑوں پراچانک آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو1122نے چارگھنٹے کے آپریشن کے بعدآگ پرقابوپالیاتفصیلات کے مطابق خانپورکے علاقے درہ میں اچانک نامعلوم وجوہات کی بنائ پرآگ بھڑک اٴْٹھی ریسکیو1122کواطلاع موصول ہوتے ہی فائر فائٹر ٹیم خانپور(22) اسٹیشن سے کوآرڈینیٹرکی زیر نگرانی موقع پرپہنچ گئی،دشوار گزار راستوں اور پانی کی رسائی نہ ہونے کے باعث روایتی انداز میں آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیاجس کے دوران آگ نے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،تاہم ریسکیو 1122 نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کے جنگل کو جلنے سے بچا لیا، چارگھنٹے کے آپریشن میں ریسکیو 1122 خانپور کے آٹھ اہلکاروں نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں