ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور کو اے کیٹیگری کا درجہ دینے کی منظوری دے دی گئی،عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پیر 22 فروری 2021 23:56

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2021ء) وفاقی وزیرعمرایوب خان کی خصوصی دلچسپی و کاوش کی بدولت ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور کو اے کیٹیگری کا درجہ دینے کی منظوری دے دی گئی۔ہری پور کے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان کی خصوصی دلچسپی و کاوش کی بدولت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ہری پور کو اے کیٹیگری کا درجہ دینے کی باقاعدہ طور پر منظوری دے دی۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیرعمرایوب خان نے وزیراعلیٰ کے پی کے کو ایک خط لکھا تھا جس میں ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں