ہری پورماڈل کورٹ نے دوہرے قتل کیس میں ملزم کوعدم ثبوت پربری کردیا

منگل 22 جون 2021 18:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) ماڈل کورٹ نے دوہرے قتل کیس میں ملزم کوعدم ثبوت کی بناپربری کردیا۔تھانہ صدرکی حدودمیں 28ستمبر2013کودوہرے قتل کی واردات رونماہوئی جس میں دوافرادچن زیب اورمحمدشیزان کوآتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کردیاگیاجس کی دعویداری جاویدولدپرویزپر کی گئی،پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے تفتیش کے بعدجیل بھجوادیا،مقدمہ سیشن کورٹ میں زیرسماعت رہنے کے بعدماڈل کورٹ ٹرانسفرہواجہاں عدالت نے مقدمے میں تمام گواہوں اورمدعی کے بیانات ریکارڈکیے ۔

(جاری ہے)

جج ماڈل کورٹ سجاداحمدجان نے استغاثہ اورملزم کے وکلا کے دلائل سننے کے بعدملزم کوعدم ثبوت کی بنا پربری دیا،ملزم کی جانب سے ملک جبران ایڈوکیٹ اورحمزہ ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں