خانپور کے علاقے سورج گلی میں پہاڑ سرکنے سے کرشنگ پلانٹ کے 3 مزدور جاں بحق

بدھ 23 جون 2021 00:11

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) ہری پور کی تحصیل خانپور کے علاقے سورج گلی میں پہاڑ سرکنے سے کرشنگ پلانٹ کے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق بلاسٹنگ کے ذریعے پہاڑ سے پتھر نکالے جارہے تھے، جس سے پہاڑ کھوکھلا ہوچکا تھا۔پولیس کے مطابق ملبے تلے مزید 5 تا 6 مزدوروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، ملبہ ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری استعمال کی جارہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ کرشنگ پلانٹ کے مالک کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، جو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں