سی سی آئی پاکستان کے ملک میں ساتویں پروڈکشن پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب

سی سی آئی پاکستان اپنے اسٹیک ہولڈر ز کے لئے نمایاں اہمیت پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے،احمت کرشاد ارتن جنرل منیجر سی سی آئی پاکستان

بدھ 30 جون 2021 23:08

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2021ء) ہری پور میں سی سی آئی پاکستان (کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ ) کے گرین فیلڈ پروڈکشن پلانٹ کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد کی تقریب بدھ کو منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان مہمان خصوصی تھے۔ ملک میں سی سی آئی پاکستان کا یہ ساتواں اور خیبرپختونخوا میں پہلا پروڈکشن پلانٹ ہے ۔

یہ نیا پلانٹ 50ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے قائم کیا جارہا ہے اور یہ ملک میں بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لئے سالانہ پیداوار کی گنجائش میں اضافہ کرے گا۔ اس سنگ بنیاد کی تقریب میں پاکستان میں ترک سفیر عزت مآب احسان مصطفی یرداکل، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے خصوصی معاون برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان ، صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم خان سمیت دیگر معزز مہمانان گرامی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی سی آئی پاکستان کے جنرل منیجر احمت کرشاد ارتن ، کمپنی کے سینئر حکام اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے سی سی آئی پاکستان کے جنرل منیجر احمت کرشاد ارتن نے کہا، "سی سی آئی پاکستان اپنے اسٹیک ہولڈر ز کے لئے نمایاں اہمیت پیدا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اس گرین فیلڈ سرمایہ کاری کے ذریعے ہم نہ صرف اپنی پروڈکشن صلاحیت میں اضافہ لانے کے ساتھ ملک میں اپنے قدم پھیلا رہے ہیں بلکہ اسکے ذریعے ہم خیبرپختونخوا میں سینکڑوں لوگوں کو بلاواسطہ اور بلواسطہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کررہے ہیں ۔

ہم خیبرپختونخوا کے لوگوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں میں وسعت لائیں گے ۔ مزید برآں، ہم مساوی بنیادوں پر حکومتی پالیسیوں کے تحت اس طرح کے منصوبوں میں سرمایہ کاری اور نئے مواقع کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ "ہری پور میں سی سی آئی پاکستان کا نیا پروڈکشن پلانٹ جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے اور یہ تمام قومی اور بین الاقوامی معیارات کی پاسداری کرتا ہے۔

سی سی آئی پاکستان کی حالیہ تحقیق کے مطابق کمپنی ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں سالانہ 30ارب روپے جمع کراتی ہے۔ اس تحقیق میں یہ دلچسپ حقیقت سامنے آئی کہ ملکی قومی پیداوار میں سی سی آئی پاکستان کی ویلیو چین کی آمدن کا حصہ 1.95فیصد ہے۔ سی سی آئی پاکستان نے مقامی سطح پر سماجی ترقی کے منصوبوں کے لئے بھی سرمایہ کاری کی ہے۔ اب تک پانی پروجیکٹ کے ذریعے ملک بھر میں 30فلٹریشن پلانٹس قائم کئے جاچکے ہیں جو یومیہ بنیادوں پر ایک ملین سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کررہے ہیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں