ہری پورمیں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری

جمعہ 3 ستمبر 2021 12:32

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور مغیث ثناء اللہ کی  ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ)/فوکل پرسن سی ڈی ایل ڈی پروگرام تابندہ طارق کی زیر نگرانی ضلع ہری پور میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اس سلسلہ میں سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے انجینئرز نے پیومنٹ آف سٹریٹ گاؤں بدروس غازی، کنسٹریکشن آف روڈ گھماواں، پیومنٹ آف سٹریٹ و ڈرین قاضی پور غازی اور کنسٹریکشن آف ارگیشن چینل ڈل موہاٹ غازی کی ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے متعلقہ سی بی او کو بروقت کام مکمل کرنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام اور مٹیریل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ہمارا مقصد لوگوں کو منصوبوں کو بروقت مکمل کر کے ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II ہری پور فراز قریشی نے پبلک ٹرانسپورٹ کی انسپکشن کی اور کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالہ سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد ٹرانسپورٹرز پر بھاری جرمانے عائد کئے۔

اسسٹنٹ کمشنر غازی نے سریکوٹ بازار کا دورہ کیا اور سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی کرنے اور کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے۔ واضح رہے کہ ضلع بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پر بھر پور کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلہ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرI ہری پور نے مختلف بازاروں، شاپنگ مال اور ہوٹلوں کا دورہ کیا اور احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں