محلہ ڈھیرے ہری پورمیں سوئی گیس فراہمی منصوبے کاآغاز،منصوبے پر 52لاکھ25ہزارروپے کی لاگت آئی

ہفتہ 4 ستمبر 2021 21:07

ہری پور۔4ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 ستمبر2021ء) :محلہ ڈھیرے ہری پورمیں سوئی گیس فراہمی منصوبے کاآغازہوگیاہے، وفاقی وزیرعمرایو ب خان  نے منصوبے کا افتتاح کیا۔52لاکھ25ہزارروپے کی لاگت سے ہری پورکی یونین کونسل شاہ مقصودکے علاقے موہری نمبردومحلہ ڈھیرے میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کاآغازہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم موہری آفاق شاہ،طاہر شاہ،راجہ سعید،نویداحمدودیگرنے کہاکہ وفاقی وزیرعمرایوب خان نے اپنی تین سالہ وزارت کے دورمیں ضلع بھرسے بجلی وسوئی گیس کے مسائل کاہمیشہ کے لیے خاتمہ کردیاہے،قبل ازیں ٹرانسفارمرکی تبدیلی کے لیے عوام کودفاترکے چکرکاٹنے پڑتے تھے لیکن آج صرف ایک فون کال پرٹرانسفارمرتبدیل ہوتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرکے سیکرٹری نعیم خان نے کہاکہ وفاقی وزیرکی ذاتی دلچسبی سے میڈیکل کالج،خانپورروڈکی تعمیر،ڈی ایچ کیوہسپتال کی اپ گریڈیشن کامسئلہ حل ہوگیاہے،انشاء اللہ ضلع میں ترقی کے سفرکاآغازہو چکاہے جواسی طرح جاری وساری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں