ہری پورمیں کوروناوائرس سے مزید15 افرادمتاثر،ایکٹوکیسزکی تعداد103ہوگئی

جمعہ 10 ستمبر 2021 19:02

ہری پور۔10ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 ستمبر2021ء):ہری پورمیں کروناوائرس سے مزیدپندرہ افرادمتاثرہونے کے بعدایکٹوکیسزکی تعداد103ہوگئی ہے،جمعہ کے روزجاری اعدادوشمارکے مطابق ضلع ہری پورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے وارسے مزیدپندرہ افراد متاثر ہوگئے جبکہ سات کروناوائرس کے مریض صحت یاب ہونے کے بعدایکٹوکیسزکی تعداد103اورشرح 1.82فیصدہوگئی ہے،ڈاکٹرایسوسی ایشن ہری پورکے صدرڈاکٹرحسنین رضاترابی کاکہناہے کہ کروناوائرس کی چوتھی لہرانتہائی خطرناک ہے جس سے بچاؤ کے لیے حکومت کی جانب سے جاری ایس اوپیزکی پابندی کوشہری یقینی بنائیں اورمحکمہ صحت کے قریبی سنٹرسے ویکسین لگواکرخود کوکروناوائرس سے محفوظ بنائیں�

(جاری ہے)



ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں