رکن صوبائی اسمبلی ارشد ایوب خان اور اعجاز خان کا توفکیاں میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ

منگل 21 ستمبر 2021 19:46

ہری پور۔ 21 ستمبر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2021ء) :رکن صوبائی اسمبلی ارشد ایوب خان اور اعجاز خان نے منگل کو توفکیاں میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اہلیان دیہہ کی رائے لیتے ہوئے ٹھیکیداروں کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک سفیر، سابق تحصیل ممبر افتخار عباسی، سابق جنرل کونسلر سید وسیم شاہ، سابق جنرل کونسلر ارشد عباسی اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ ترقیاتی کاموں کے اجرا اور گاؤں کے دیرینہ مطالبات پورے کرنے پر اہلیان دیہہ نے ارشد ایوب خان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں