ہری پورمیں پبلک ڈے کاانعقاد،وفاقی وزیرعمرایوب خان نے عوام کے مسائل سنے اورمتعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں

ہفتہ 13 نومبر 2021 16:33

ہری پورمیں پبلک ڈے کاانعقاد،وفاقی وزیرعمرایوب خان نے عوام کے مسائل سنے اورمتعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2021ء) وفاقی وزیرعمرایوب خان نے ہری پورمیں پبلک ڈے کاانعقادکرکے عوام کے مسائل سنے اورمتعلقہ محکموں کوحل کرنے کی ہدایت کی ہے،وفاقی وزیراقتصادی اموروچیرمین اکنامک کوآرڈنیشن کونسل عمرایوب خان نے ہفتہ کے روزہری پورآفس میں پبلک ڈے کاانعقادکیاجس میں مختلف علاقوں سے عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اوروفاقی وزیرکومسائل سے آگاہ کیا،اس موقع پرمحکمہ سوئی گیس اورواپڈاکے افسران بھی موجودتھے،وفاقی وزیرعمرایوب خان نے متعلقہ محکموں کے افسران کوعوام کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں