ہری پور،سابق اے ٹی اے کابینہ کے غیرآئینی اقدامات کامعاملہ عدالت پہنچ گیا

تاجر رہنماء محمد نسیم اعوان نے سول عدالت میں در خواست دائر کر دی

ہفتہ 13 نومبر 2021 22:57

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2021ء) سابق اے ٹی اے کابینہ کے غیرآئینی اقدامات کامعاملہ عدالت پہنچ گیا ،معروف تاجر رہنماء محمد نسیم اعوان نے سول عدالت میں در خواست دائر کر دی ،عدالت نے سابق صدر و کابینہ و الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ،ہماراکسی شخصیت کیساتھ کوئی ٹکرائو نہیں لیکن کسی کا تاجروں کے جائز حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے ،سابق کابینہ کو اپنے غیر آئینی کاموں کا عدالت میں جواب دینا ہو گا ،محمد نسیم اعوان ،تفصیلات کے مطابق ATAکی سابق کابینہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کی تشکیل ،ووٹر لسٹوں و دیگر اقدامات کیخلاف معروف تاجر رہنماء و سماجی شخصیت محمد نسیم اعوان نے مقامی عدالت میں در خواست دائر کر دی ہے اس حوالے سے انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابقہ کابینہ نے غیر آئینی طور پر نہ صرف تا جروں کو ان کے جائز آئینی حقوق سے محروم کیا بلکہ الیکشن کمیشن کی تشکیل و دیگر معاملات میں بھی ATAکے آئین کیخلاف ورزی کے مرتکب ہوئے عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کر تے ہوئے 27نومبر کیلئے سابق صدر ATAاور ان کی کابینہ کے علاوہ الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ،در خواست منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد نسیم اعوان اور حکم خالد بن عمرنے کہاکہ ہمارا کسی کیساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں نہ ہماری کسی شخصیت کے ساتھ ٹکرائو ہے لیکن ہم کسی کو بھی تا جروںکے جائز حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے ،سابق صدراورانکے ساتھیوں نے جس طر ح تا جروں کے حقوق کی پا مالی کی اور ATAکو ذاتی لمٹیڈ کمپنی کے طور پر چلا یا وہ انتہائی افسوسناک ہے انکے غیر آئینی اقدامات کیخلاف خود انکی کابینہ کے اراکین تنویر احمد خان ،محمد اسحاق راجپوت ،محمد شریف ،ملک طاہر و دیگر نے آواز بلند کی اور غیر قانونی کام نہ روکنے پر استعفے بھی دیئے ہم ان کی تا جردوستی کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ،سابقہ کابینہ نے جو بھی غیر آئینی اقدامات اٹھائے ہیں انہیں قانونی جنگ کے ذریعہ واپس کروائینگے ۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں