ہری پور،نکاح کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ،تین افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد کرلیا گیا

منگل 16 نومبر 2021 23:57

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2021ء) نکاح کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ہری پور کو دوران گشت اطلاع ملی کہ سرائے نعمت خان میں عمیر سکنہ کھلابٹ کی تقریب نکاح میں ہوائی فائرنگ کی گئی ہے اورنکاح کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے افراد گاڑی نمبر SW745میں سوار ہو کر واپس نکل آئے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر ارشد کان کی نگرانی میں ہیڈ کنسٹیبل کاشف خان نے ہمراہ پولیس نفری کے سرائے نعمت روڈ پر ناکہ بندی کرکے مذکورہ گاڑی کو روک کر سوار اشخاص سے دوران تلاشی دو پستول اور ایک رائفل ، دس عدد کارتوس برآمد ہوئے ۔

پولیس کی دریافت پر انہوں نے اپنے نام راجہ شفاعت ولد ممتاز سکنہ ٹی آئی پی ، کاشف الرحمان ولد سیف الرحمان سکنہ سیکٹر نمبر تین کھلابٹ اور فرمان علی ولد سیال سکنہ پھرہالہ بتلایا جن کو گرفتار کرکے انکے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں